سٹی42: کراچی میں مسلسل بارش اور آئندہ دو دن کے دوران مزید بارشوں کی وارننگ کے بعد سندھ کی حکومت نے تعلیمی ادارے بند کر دیئے۔
سندھ حکومت نے کل کراچی میں اسکولز کے ساتھ کالجز بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے آج منگل کی شام بتایا کہ کل بدھ کے روز ممکنہ بارشوں کے باعث شہر کے سکول بند رہیں گے۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی تصدیق کی ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری سکول بند رہیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
کراچی میں کل تمام سرکاری و نجی کالجز بند رہے ،موجودہ بارشوں کی پیش نظر محکمہ کالج ایجوکیشن نے کل بروز بیس اگست کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیامحکمہ کالجز کی تعطیل کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہوگیا
