ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  قتل یا ٹریفک حادثے ; دیت کی رقم میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

  قتل یا ٹریفک حادثے ; دیت کی رقم میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:  قتل یا ٹریفک حادثے میں موت کی صورت میں دیت کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا۔
قتل کیس میں صلح کے نتیجہ میں دیت کی حیثیت سے دی جانے والی رقم کی مالیت بڑھادی گئی۔
دیت کی رقم اب تک  40 لاکھ  روپے تھی۔ اب اسے بڑھا کر 98 لاکھ 28ہزار 670روپے کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے قتل کیس میں صلح کے نتیجہ میں  ورثا کو دی جانے والی دیت کی رقم کی مالیت باضابطہ طور پر بڑھا دی ہے۔
سرکاری ہدایات کے مطابق قتل کے ملزم کی دعی کے ساتھ صلح ہو جانے کی صورت میں 30.630گرام  چاندی کی موجودہ قیمت کے مطابق دیت ادا کرنا ہو گی۔ 

اب قتل کرنے والے ملزمان کوصلح کرنے کے لیے تقریبا1 کروڑ  روپےدیت دینا ہوگی۔
ٹریفک حادثے میں کسی شخص کے جاں بحق ہو جانے پر بھی 98 لاکھ  28 ہزار روپے سے کچھ زیادہ  دیت ادا کرنا ہوگی
ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور کو  دیت کی یہ طے شدہ  مقررہ رقم ورثا کو دینا ہوگی
وفاقی حکومت نے دیت کی رقم کی مالیت کے حوالے سے نیا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا فوری اطلاق ہو گا۔