سٹی42: ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق متعدد گاڑیاں ضبط کر لی گئیں، مقدمات درج کیے گئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 1011 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، 978 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، 207 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ 187 سلنڈرز ضبط کیے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے۔