بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر نے بلے بازوں کو آگ پر چلا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر نے بلے بازوں کو آگ پر چلا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا:  بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر نے بلے بازوں کو آگ پر چلا کر سب کو آگ بگولا کر دیا۔

 ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں بنگلادیشی ٹرینر نعیم شیخ کی حیران بلکہ پریشان کر دینی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق بنگالی کپتان اشرفل اور نفیس احمد نے اس کی تصدیق بھی کر دی، ساتھ ہی ان کی یہ منطق کہ اس سے پلیئر ذہنی طور پر مضبوط ہوں گے سے معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس سے قبل ورلڈکپ 1992اور 2009 ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے آگ پر چلنے کو کرکٹ ٹریننگ قرار دینے کو سمجھ سے بالا تر قرار دے دیا۔ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریاں نبھانے والے محسن حسن خان نے واضح کیا کہ آگ پر چلنے کی پریکٹس سے کھلاڑیوں کو ہر مشکل ٹاسک کے لیے تیار رہنے کا مقصد لگ سکتا ہے۔

 کرکٹ حلقوں میں منفرد ٹریننگ یعنی ’آگ پر چلنے‘ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل تو چکی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کے نتائج کیا نکلتے ہیں۔