( سٹی42)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے آتے ہی ان کے دورہ امریکا کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ امریکا پر روانہ ہو ں گے ،نگران وزیراعظم اہم امریکی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم بھی آئندہ ماہ نیویارک پہنچیں گے ، وزارت خارجہ کو نگران وزیراعظم کے امریکی دورہ کا پلان مرتب کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔
نگران وزیر خارجہ جلیل جلانی بھی ممکنہ طور پر نگران وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے ،نگران وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔واضح رہے کہ سابق رکن بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)اور سینیٹر انوار الحق کاکڑکو بطور آٹھواں نگران وزیرا عظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، انہیں منتخب ہوئے ابھی کچھ روز ہی گزرے ہیں کہ ان کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا جانا پڑ رہا ہے ۔