سوشل میڈیا پر چیٹ سے کیوں روکا؟

سوشل میڈیا پر چیٹ سے کیوں روکا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : سوشل میڈیا پر چٹ چیٹ  لوگوں کے گھروں کو تباہ کرنے لگی،چیٹنگ سے روکنے پر بیوی میاں کیخلاف عدالت پہنچ گئی ،فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ کردیا۔

لاہور کی فیملی عدالت میں سوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے روکنے پر بیوی کنزہ اعجاز نے خلعٰ کا دعویٰ دائر کر دیا، عدالت نے شوہراعجاز کو نوٹس جاری کیاجس نے جواب داخل کردیا، عدالت نے وکلا کو بحث کےلیے طلب کیا ہے۔


فیملی جج فراز جاوید وڑائچ کی عدالت میں کنزہ اعجاز نے خلع کی بنیاد پرطلاق کا دعویٰ  دائر کیا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق میرا شوہر مجھے سوشل میڈیا پر بیگوویڈیو کال پوائنٹ پر بات کرنے سے روکتا ہے اور اسی بات پرتشدد کا نشانہ بناتا ہے۔میں خاوند کےساتھ نہیں رہ سکتی۔ کال پوائنٹ پر بات کرکے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی فیس بک پر غیر مردوں سے باتیں کرتی رہتی ہے، اس کو اچھا نہیں لگتاکہ اس کی بیوی نہ محرم سے بات کرے۔عدالت نے جواب پر وکلا کواگلے ہفتے طلب کرلیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer