ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ، کے پی، بلوچستان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کیلئے اچھی خبر

سندھ، کے پی، بلوچستان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سندھ، کے پی، بلوچستان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے اچھی خبر، اب پنجاب کا نمبر لگوا کر گاڑی چلا سکیں گے، محکمہ ایکسائز نے دیگرصوبوں کےنمبرزوالی گاڑیاں پنجاب میں دوبارہ رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ ایک سال کاٹوکن ٹیکس پنجاب میں ادا کرنیوالے مالکان اگر یہاں سے نمبر لگوانا چاہیں گے تو اپنے کاغذات اور رجسٹریشن بک جمع کروائیں گے، معمولی فیس پرنیا نمبراور رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جائے گا، محکمہ ایکسائز این او سی حاصل کرنے کیلئے خود متعلقہ صوبے کو مراسلہ بھجوائے گا تاکہ این او سی جاری ہونے کے بعد گاڑی کو پنجاب کا نمبر الاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پنجاب میں چلنے والی گاڑیوں کاٹوکن ٹیکس دیگر صوبوں کو ادا کیا جاتا تھا جس سے خزانے کا نقصان ہوتا تھا، اب مالکان کو سہولت دینے کیلئے گاڑیاں پنجاب میں دوبارہ رجسٹرڈ ہونگی جس سے ایک تو ریونیو بڑھے گا، دوسرا سیف سٹی کی ای چالاننگ بھی موثر ہوگی۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ منصوبہ اکتوبر میں شروع کرنے کے لیے مراسلہ سیکرٹری ایکسائز کو بھجوادیا گیا ہے جبکہ حکومت پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے یونیورسل نمبرپلیٹس کیلئے 2 دن میں 3450 کاریں اور موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ کیں۔پہلی ای آکشن 23 اگست کو ہوگی جس میں 38 پرکشش نمبرز نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جس میں ٹرپل اے سریز کے نمبرز فروخت کیے جائیں گے۔

 ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن سجاد کا کہنا تھاکہ پہلے دن 2200 جبکہ دوسرے دن 1250 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ان میں 2723 موٹرسائیکلیں، 437 کاریں جبکہ 249 کمرشل گاڑیاں شامل ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer