ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران مستقل امن چاہتا ہے،مگر ضمانت ضروری ہے: باقر قالیباف

ایران مستقل امن چاہتا ہے،مگر ضمانت ضروری ہے: باقر قالیباف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران مستقل امن چاہتا ہے،مگر ضمانت ضروری ہے۔ 

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان جاہلانہ ہے ، امریکی مائن سویپر آگے بڑھا تو ہم فائرنگ کریں گے۔

دوسری جاب نائب ایرانی وزیرخارجہ خطیب زادے نے کہا کہ دنیا اورایران کیلئے الگ الگ قوانین نہیں چل سکتے ۔ افزودہ یورینیم امریکاکےحوالےکرنابھی ’ناقابلِ قبول شرط‘ ہے ۔

قبل ازیں ایران کے صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور صرف اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے جوہری حقوق کو محدود نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے انفراسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کیے لیکن اپنے مقاصد میں ناکام رہا۔