ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں: امریکی صدر

ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں: امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں, ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر پیش کی گئی ڈیل قبول نہ کی گئی تو امریکہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اور سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا۔

امریکی صدر نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ناکہ بندی پہلے ہی اسے بند کر چکی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس صورتحال میں ایران کو روزانہ بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے، امریکہ کو کوئی نقصان نہیں۔ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو کررہے ہیں وہ ان کیلئے اعزاز ہے، وہ کام کررہے ہیں جو گزشتہ 47سال میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے قاتلانہ مشنری کو ختم کردیا جائے ۔

امریکی صدر نے مذاکرات سے متعلق نیویارک پوسٹ سے بھی گفتگو کی, کہا ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں۔مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد پہنچیں گے۔

امریکہ کے صدر کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر بعد میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں, تاہم فی الحال وہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔