ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا آؤٹ سورسڈ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا آؤٹ سورسڈ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب حکومت نے آؤٹ سورسڈ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہےمریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پروگرام کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز   پروگرام کو وسعت دینے کیلئے اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی گھر گھر صحت کی سہولیات کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہےمنصوبے کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صحت سہولیات کی رسائی بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہےجبکہ محکمہ صحت کو پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے اورہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی مانیٹرنگ کیلئے نیا میکنزم تیار کرنے کے ساتھ عوامی فلاح کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔