ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان زمبابوے ویمن سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان زمبابوے ویمن سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور زمبابوے ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف میچز میں تجربہ کار امپائرز اور ریفریز ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والی نمّالی پریرا وائٹ بال سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گی، جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹی20 سیریز میں علی نقوی بطور میچ ریفری ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پہلے ون ڈے میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز میں نمّالی پریرا کے ساتھ ذوالفقار جان شامل ہوں گے، جبکہ تھرڈ امپائر کی ذمہ داری طارق رشید کو دی گئی ہے۔ ریزرو امپائر کے طور پر حمیرا فرح خدمات انجام دیں گی۔