ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے 966ہیڈ کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل اور کانسٹیبل سی سی ڈی پنجاب بھجوا دئے گئے

 لاہور پولیس کے 966ہیڈ کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل اور کانسٹیبل سی سی ڈی پنجاب بھجوا دئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سی سی ڈی میں نفری کی تعیناتیاں کر دی گئیں۔  لاہور پولیس کے 966ہیڈ کانسٹیبلز ، لیڈی کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کے سی سی ڈی پنجاب بھجوا دئے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب نے نفری ڈیمانڈکی تھی، 145ہیڈ کانسٹیبلز ، 43لیڈ ی کانسٹیبلز اور 778کانسٹیبلز کے سی سی ڈی پنجاب میں تبادلے کئے گئے۔

 سی سی ڈی پنجاب میں تبادلہ ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل اویس مقصود، سعید احمد ، محمد ہارون،ساجد علی ، شاہدعلی ، ظفراقبال ، لیڈکانسٹیبل نبیلہ رحمت، صامیہ کوثر، شفقت شاہین، سعدیہ خانم ، عزیز فاطمہ ، افشاں جاوید، کانسٹیبل عادل حسین ، اسد راشد ، خالد یونس،مجاہد حسین ، فیضان سلطان ، افتخارحسین ، محمد ساجد ، سیف اللہ ، محمد یاسین ،بلال احمد اور علی حمزہ سمیت دیگر شامل ہیں اور تمام اہلکاروں کو فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا، مذکورہ اہلکاروں کو تنخواہ ان کے متعلقہ ضلع دی ہی دی جائے گی۔