موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال  سے متعل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔   

خیبرپختونخوا کے علاقہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرم اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے شہر مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی ، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اورسیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں شام/رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔