ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی کو حادثہ ، سابق کرکٹر زخمی ، اہلیہ موقع پر ہی ہلاک  

Accident,Indian cricketer,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر و کوچ پراوین ہنگنیکر کی گاڑی کو حادثہ ، سابق کرکٹر  زخمی اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی  جان کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابق بھارتی کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ شہر پونے میں اپنے بیٹے سے ملنے جا رہے تھے ریاست مارشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے پر  ان کی گاڑی حادثہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ سمردھی ایکسپریس وے پر سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں کرکٹر کو چوٹیں آئیں جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق اطلاع ملتے ہی سابق کرکٹر کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔