ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی حکومت کے آتے ہی عوام کو ایک اور سرپرائز ملنے کا امکان

نئی حکومت کے آتے ہی عوام کو ایک اور سرپرائز ملنے کا امکان
کیپشن: PBA Letter to PM Shabaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تجویز پیش کی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو فوری ختم کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے آتے ہی مہنگائی کے ستائےعوام کو ریلیف دینےکے دعویٰ کئے، آنے والے دنوں میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں تجویز پیش کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو فوری ختم کیا جائے،ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو، پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ غیرضروری اور پر تعیش اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائےاور ورک فرام ہوم" کی اجازت دی جائے۔
پاکستان بزنس کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ توانائی بچت کےلئے کمرشل سینٹرز اور شادی ہالوں کو رات میں جلد بند کیا جائے، پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم سے خط میں کہا ہے کہ جلد سے جلد آئی ایم ایف سے بات جیت کا آغاز کیاجائےاور اقدامات کیے جائیں کہ سری لنکا جیسے حالات سے بچا جائے۔
وزیر اعظم کو خط میں مناسب ایکس چینج ریٹ کا تعین کرنے کی درخواست کردی۔ پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائےاور نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس بڑھایا جائے۔
پاکستان بزنس کونسل نے خط میں نئے ایل این جی ٹرمینلز پر جلد کام کرنے کی تجویز دی ہے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے ایل این جی ٹرمینلز سے پاور پلانٹس کی کارکردگی بڑھے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer