ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
کیپشن: Supreme Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف  نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعاکی گئی ہے  کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔قرار دیا جائے کہ3 مئی 2018 میں کرائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں  وفاق ، الیکشن کمیشن  اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن  کو کسی قسم کی انتخابی  عمل میں تاخیر سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے۔