ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کاپاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

امریکا کاپاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: USA Statement About Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خصوصاً ایسے افغانستان کے لئے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ تقریباً 75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہے، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں، مل کر کام کرنے سے پاکستان اور خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کو پہلے ہی مبارک باد دے چکے ہیں، ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔