وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا
کیپشن: Cabinet Oath
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

چیئرمین سینیٹ و قائم  مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ سے حلف لیا،   کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی شامل ہیں۔

 (ن) لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق،  ریاض حسین پیرزادہ، اعظم نذیر تارڑ اور  جاوید لطیف بھی حلف اٹھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، مرتضیٰ محمود، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھایو اور  شازیہ مری کابینہ میں شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق  اور  فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور،  طلحہٰ محمود، بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ حلف اٹھائیں گے جب کہ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفیٰ نواز وزیر مملکت ہوں گے۔