آن لائن کلاسز کیلئے نیا شیڈول جاری

آن لائن کلاسز کیلئے نیا شیڈول جاری
کیپشن: Online Classes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے رمضان المبارک میں آن لائن کلاسز کا ریوائز شیڈول جاری کردیا،نیا شیڈو ل اساتذہ اورطلبا کی سہولت کے پیش نظر جاری کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نئےشیڈول کے تحت مارننگ پروگرام کی آن لائن کلاسز صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہیں گی ۔ ایوننگ پروگرام کی تمام آن لائن کلاسز دوپہر دو سےشام پونے چھ بجے تک جاری رہیں گے۔رمضان المبارک کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ بعد لاہور سمیت صوبے کے تیرہ اضلاع میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز کورونا ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد پالیسی کے تحت طلبا نے تعلیمی اداروں میں حاضری دی،سکول دوبارہ کھلنے پر بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سکول و کالج میں تعلیمی سرگرمیاں 35 روز بعد بحال ہوگئیں۔ نہم سے بارہویں جماعت کے طلباء نے کورونا ضابطہ کے تحت ایک دفعہ پھر سے سکولوں اور کالجز میں پچاس فیصد پالیسی کے تحت اپنی حاضری دی۔تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافےکےباعث تیرہ مارچ کو بند کردیے گئے تھے۔سکول کھلنے پر طلباء انتہائی خوش دکھائی دیئے۔انکا کہنا تھا کہ بورڈ امتحانات کی تیاری کے لئےتعلیمی اداروں کا کھلنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنا حکومت کابہترین فیصلہ ہے، چھٹیوں کے باعث پہلے ہی بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہوچکا ہے۔پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولز عید تک بند رہیں گے، پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ 12 مئی کو این سی او سی کے ہونیوالے اجلاس میں کیا جائے گا۔کورونا ضابطہ کے تحت تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے سے ایسے طلباء کو اساتذہ کی براہ راست معاونت حاصل ہوگی جو بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer