ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ کو فیشل کرانا مہنگا پڑگیا، تصاویر وائرل

بھارتی اداکارہ کو فیشل کرانا مہنگا پڑگیا، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) خوبصورت نظر آنا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنا آج کے دور میں ہر انسان اسی کوشش میں ہے،تاکہ لوگ اس کے کام اور خوبصورتی کی تعریف کریں،زیا دہ خو بصورتی کے چکر میں بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے کا فیشل کرانے سے ری ایکشن ہو گیا ، چہرہ ہی بگڑ گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق خوبصورت نظر آنا دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا ہر کوئی چاہتا ہے اس سلسلے میں خواتین مردوں کی نسبت آگے ہیں،جو اسی فکر میں رہتی ہیں کہ معاشرے میں رہنا والے اور دیگر افراد اس کی خوبصورتی کی تعریف کریں،مگر بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے پرفیشل  کرانا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈ یا کا کہنا ہے کہ فیشل کرانے کے بعد ادا کارہ کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہو گئی۔ اداکارہ نے بتایاکہ گزشتہ روز ڈاکٹر کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک ایسا عمل کرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔

 اداکارہ نے کہا کہ اسکے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی اورصورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا جبکہ ان کے سٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔اس وجہ سے ابھی ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer