ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

برائلر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمرغی کا گوشت14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی 10 روپے اضافے کے بعد 136 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 197 روپے فی کلو ہو گیا۔2 روز میں مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو مہنگا ہوا اورفارمی انڈے 107 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

 واضح رہے کہ  گذشتہ ہفتے شہر میں برائلر ک   قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور   مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج  اتوار کے روز شہر میں زندہ  مرغی10 روپے اضافے کے بعد 136 روپے جبکہ   مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 197 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 107روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی    قیمت کو مزید کم کروائے۔

  دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔  ماڈل بازاروں میں سبزی کے سٹالز پر قیمتوں میں اضافہ، آلو2 روپے اضافے کے بعد40 روپے کلو فروخت،  پیاز کی قیمت تین روپے بڑھ گئی ، ٹماٹر 5 روپے اضافے سے 45 روپے فی کلو فروخت فروخت،  لیموں چائنہ کی قیمت میں 37 روپے مٹر 48 روپے کلو مہنگے ہو گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer