فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سیپس 2018ء کا انعقاد کیا گیا

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سیپس 2018ء کا انعقاد کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سیپس دو ہزار اٹھارہ کا انعقاد، طالبات نے نا صرف سکیچنگ، فوٹوگرافی اور پینٹنگز کے فن کا مظاہرہ کیا بلکہ لائیو گیمز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

شنواری آرٹ فوٹوگرافی سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ سیپس دو ہزار اٹھارہ کا افتتاح وائس چانسلر شیریں خاور نے کیا۔ میڈیکل آلات استعمال کرنے والی طالبات نے کینوس پرپینسل کی مدد سے سیکچنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ پروفیسر شیریں خاور کہتی ہیں کہ طالبات نے بہت محنت کی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے انہیں اپنے ہنر کو ڈسپلے کرنے کا موقع ملا ہے۔

سکیچنگ کے ساتھ فوٹوگرافی اور کیلیگرافی میں بھی طالبات نے بڑی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ لائیو گیمز میں طلبہ نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ مقابلوں میں مختلف یونیورسٹیز کی طالبات نے حصہ لیا۔ ایسی تقریبات سے طالبات کو پڑھائی سے ہٹ کر کچھ الگ کر کے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔