بلاول بچہ نے بھی بتا دیا ہے کہ انکل عمران خان دھوکہ باز ہیں: شہباز شریف

بلاول بچہ نے بھی بتا دیا ہے کہ انکل عمران خان دھوکہ باز ہیں: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ منتخب احتساب کے خطرناک نتائج آئیں گے، بلاول نوجوان بچہ ہے اس نے بھی کہا ہے کہ انکل عمران کس کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیں سینیٹ انتخابات میں ووٹ د یے تھے۔

ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب تب ہی معاشرے کو توانا کرتا ہے جب وہ بلا امتیاز ہو۔میاں شہبازشریف نےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوانھوں نے درست جواب دیا تھا۔

یہ بھی ضرورپڑھیں: الیکشن کی آمد، عمران خان کے دوروں میں تیزی، کل لاہورپہنچے گئے

انہوں نے کہا کہ قصورکےحکومتی ارکان اسمبلی کی جانب سےچیف جسٹس کےخلاف نازیبا الفاظ استمعال کرنے پران کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

 پڑھنا مت بھولئے:تحریک انصاف نے نیا انتخابی نعرہ تیار کرلیا

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اداروں میں عدم تعاون نہیں بلکہ شراکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ملک کی بقا اسی میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی ناکامی دوسال پہلے ہوئی، جو ستر ارب روپے کا ڈاکہ ڈالاجارہا تھا تو اسے بچایا اس وقت نیب کہاں تھا۔ ہم نے ایف آئی آرز بھی درج کروائیے۔