الیکشن کی آمد، عمران خان کے دوروں میں تیزی، کل لاہورپہنچے گئے

الیکشن کی آمد، عمران خان کے دوروں میں تیزی، کل لاہورپہنچے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: عمران خان کا دورہ لاہور، اندورن شہر کا دورہ اور ریلی منسوخ کردی گئی۔ کپتان مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ عمران خان کا شیڈول کے مطابق ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اندرون شہر کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔  کپتان کی شہر میں نکالی جانے والی ریلی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

کپتان اب باقی شیڈول کے مطابق سنٹرل پنجاب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جبکہ آئی ایس ایف اور خواتین کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ کپتان مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔