ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کوہاٹ پرانی پولیس لائنز مسجد پر حملے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان، وزیر قانون آفتاب عالم، جنرل آفیسر کمانڈنگ، کمشنر کوہاٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، شہداء کے اہلخانہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی، جبکہ اعلیٰ حکام نے شہداء کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں  پولیس، افواج پاکستان اور سول افسران نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، بعد ازاں شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیئے گئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا اور دہشتگردوں پر خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ کردی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے نماز جمعہ ادا کرنے والے نمازیوں کو نشانہ بنایا، یہ بزدلانہ فعل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور سہولتکاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔