سٹی 42 : اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر تا 21 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پٹرول کی قیمت میں1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے مقرر ہوگئی۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے مقرر کردی گئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں ۔