ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27 ستمبر لانگ مارچ، ، 45 ہزار سے زائد اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

27 ستمبر لانگ مارچ، ، 45 ہزار سے زائد اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: اسلام آباد میں 27 ستمبر کو متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس نے سکیورٹی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب سے 45 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔ 27 ستمبر کی سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق 8 ڈی آئی جیز اور 15 ایس ایس پیز سمیت 30 ہزار افسران و اہلکار اٹک میں تعینات کیے جائیں گے، جبکہ 6 ہزار اہلکار راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ڈیوٹی دیں گے۔ مزید 10 سے 12 ہزار اہلکار اسلام آباد پولیس کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی موومنٹ کے لیے تقریباً 8 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ نفری پنجاب کانسٹیبلری، ضلعی پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس سمیت مختلف یونٹس سے فراہم کی جائے گی۔

متوقع طور پر 22 ستمبر سے اضافی نفری کو متعلقہ ڈیوٹی پوائنٹس پر روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ اٹک کے اہم داخلی راستوں پر بھی سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔