ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی کوہاٹ دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی کوہاٹ دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے,  اُنہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔