ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ

ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹک ٹاک نے چند نئے فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے ہیں۔

ان فیچرز کا مقصد صارفین کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی مواد کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اس کے لیے ایک نیا ایجوکیشنل ہب ٹک ٹاک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایجوکیشنل ہب کے ساتھ ساتھ ایسے ٹولز کی آزمائش کی جا رہی ہے جو اے آئی اسپام ویڈیوز کو ڈیٹیکٹ کریں گے۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایجوکیشنل ہب میں صارفین اے آئی پر مبنی مواد کو شناخت کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائنز دریافت کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے ماہرین اور اداروں سے شراکت داری بھی کی جا رہی ہے تاکہ اے آئی لٹریسی کو فروغ دیا جاسکے۔

ٹک ٹاک کے مطابق پلیٹ فارم میں اب تک 3 ارب سے زائد ویڈیوز پر اے آئی ٹیگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جن نئے اے آئی سیفٹی ٹولز کی آزمائش کی جا رہی ہے ان میں سے ایک لائیکنس ڈیٹیکشن ہے جو پلیٹ فارم پر اے آئی مواد کی تلاش کرتا ہے۔

اسی طرح موجودہ اے آئی ٹولز اسمارٹ اسپلٹ اور اے آئی آؤٹ لائن کو بھی بہتر بنایا جا رہا جبکہ منیج ٹاپکس فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے۔

اس فیچر سے صارفین اپنی فیڈ پر اے آئی پر مبنی مواد کی شرح کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer