ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Pakistan Stock Exchange, PSX, Hundred Index, Pakistan Saudi Arabia defence accord , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخ ساز  دفاعی معاہدہ کی خبر نے پاکستان کی معیشت پر مثیب اثرات مرتب کرنا شروع کر دیئے۔ معیشت کی بہتری کا پہلا انڈیکیٹر   پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں ظاہر ہوا جہاں ہنڈرڈ انڈیکس سمیت تمام انڈیکس اوپر چلے گئے۔ آٹھ گھنٹے میں ہنڈرڈ انڈیکس  1776 پوائنٹ بڑھ گیا۔

  پی ایس ایکس کا  100 انڈیکس اپنی ہسٹری میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آنے والے دنوں میں سٹاک ایکسچینج میں بزنس اور اندسٹری کے بہت سے شعبوں کے شئیرز کی قیمتین مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔
 ممارکیت آبزرورز نے آج دیکھا کہ صبح بزنس کا آغاز ہوتے ہی  پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کا مثبت اثر سامنے آنا شروع ہوا۔  یہ مثبت اثر  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس  تک لےگیا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا  اورکاروبار کے اختتام تک یہ سلسلہ برقرار  رہا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدےکی خبر  سے بہت سی امیدیں باندھ لینے والے انویسٹر بزنس کے آغاز سے ہی شئیرز مارکیت میں نئی انویسٹمنٹس کرنے میں پر سرمایہ کار متحرک ہوگئے اور کچھ ہی لمحوں میں 100 انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ہنڈریڈ انڈیکس 157020 کی سطح پر پہنچ گیا۔

سٹٓک ایکسچینج میں بیشتر شئیرز کی قیمتین بڑھنے اور غیر معمولی خریداری کا رجحان دن بھر جاری رہا۔ انڈیکس دن بھر اوپر جاتا رہا۔

شام 4 بجے کاروبار بند ہا تو 100 انڈیکس ایک ہزار 775 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 57  ہزار  953  پوائنٹس پر تھا۔

 دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار 82 بنائی ۔

 آج 1 ارب 95 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ ٹرانزیکشن کا حجم  56 ارب 93 کروڑ روپے  تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ  گئی۔ شئیرز کی مجموعی مالیت آج شام  18 ہزار 541 ارب روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 156177 کی سطح پر بند ہوا تھا۔