ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ ، قتل کیس ، میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی گرفتاری کا حکم

ہائیکورٹ ، قتل کیس ، میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی گرفتاری کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا قتل کے ملزم کی ضمانت کیس میں پیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی , ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
  لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے ایم ایس کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں تھانہ مصطفیٰ آباد کا متعلقہ تفتیشی افسر پیش ہوا۔ عدالتی حکم کے باوجود ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ بارہا حکم کے باوجود ایم ایس پیش نہیں ہوئے، اس رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ ایم ایس کو گرفتار کرکے 19 ستمبر کو ہر صورت عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer