ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے 02 سے 04 گھنٹوں میں بارش کا امکان، الرٹ جاری

اگلے 02 سے 04 گھنٹوں میں بارش کا امکان، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے، جس میں اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران اٹک، راولپنڈی اسلام آباد مری گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق چکوال،خوشاب ،جہلم ،گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، لاہور شیخوپورہ فیصل آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت پشاور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوشہرہ، صوابی، چراٹ، ہری پور، ایبٹ آباد، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ 

عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بدلتی موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔