ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر شاہ کے چچا نے اُن کے آخری لمحات کی تفصیلات شیئر کر دیں

عمر شاہ کے چچا نے اُن کے آخری لمحات کی تفصیلات شیئر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ننھے عمر شاہ کے چاچو کے بیان کے مطابق عمر شاہ بالکل تندرست تھے اور کسی قسم کی کوئی بیماری یا پریشانی نہیں تھی۔ رات کو خوشی خوشی سوئے لیکن رات ڈھائی بجے طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر 30 منٹ بعد وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج فجر کے وقت (وامٹ) ہوئی جو کہ پھیپھڑوں میں چلی گئی جس کی وجہ سے اُس کا آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور اُس سے (Cardiovascular Arrest) ہوا جو اُس کی ڈیتھ کی وجہ بنا ہے۔

ننھے عمر شاہ کے انتقال پر پورا ملک غمزدہ ہے اور اُن کے چاہنے والوں کے دل اب تک اس صدمے سے باہر نہیں آ سکے۔ معصوم چہرے، دلکش مسکراہٹ اور بے ساختہ انداز کے باعث عمر شاہ نے بہت کم وقت میں لوگوں کے دلوں میں ایسی جگہ بنائی جو ہمیشہ قائم رہے گی۔

ان کی وفات کے بعد شوبز انڈسٹری، سوشل میڈیا اور عام عوام سب نے ان کے لیے دعائیں کیں اور یادیں شیئر کیں۔ کئی نامور شخصیات نے عمر شاہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُن کی معصومیت کو یاد کیا۔ ان کے مداحوں نے ان کی بے ساختہ باتوں اور شرارتی انداز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عمر شاہ کی شہرت کا سفر
2020 میں رمضان شو سے شہرت حاصل کرنے والے عمر شاہ نے اپنی معصوم باتوں اور بے ساختہ انداز سے ہر عمر کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ وہ نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں مقبول تھے۔ اُن کی احمد شاہ، شیراز اور مسکان کے ساتھ دوستی بھی سوشل میڈیا پر خاصی مشہور رہی۔

عمر شاہ کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی
ننھے عمر شاہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اُن کی معصوم باتیں، چمکتی آنکھیں اور بے ساختہ انداز ایک یادگار بن کر رہ گیا ہے۔ ان کے اہلخانہ، خصوصاً والدین، اس وقت شدید صدمے میں ہیں۔ اُن کے لیے دعاؤں کی خاص طور پر ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ ننھے عمر شاہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اُن کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔