ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری

 کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی ہدایت پر ان بحرینی شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹس جاری کر دیے گئے ہیں جنہیں حال ہی میں کویتی شہریت سے محروم کر دیا گیا تھا۔

بحرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شاہی فیصلے کا مقصد متاثرہ شہریوں کو آزادی کے ساتھ سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنا اور ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت یقینی بنانا ہے، جن میں شناخت اور نقل و حرکت کا حق شامل ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق تمام متاثرہ شہریوں کے پاسپورٹس کی فوری تجدید کر دی گئی ہے تاکہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر سفر کر سکیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں کویت میں شہریت کے معاملات پر نظرِ ثانی کے بعد 4,141 افراد — جن میں خواتین بھی شامل تھیں — کو شہریت سے محروم کر دیا گیا تھا۔ اس اقدام کی منظوری کویتی کابینہ نے دی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، کویتی وزیر داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ شہریت سے محرومی کے باوجود ان افراد کو وہ تمام مراعات حاصل رہیں گی جو انہیں پہلے میسر تھیں۔