سٹی42: ایشیا کپ میں پاکستان سپر فور مرحلہ میں پہنچ گیا، اب روایتی دشمن کا پیچھا کیا جائے گا۔ آج کے میچ مین پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو دبئی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے تھے۔ امارات کی ٹیم کے تمام 10 کھلاڑی 105 رنز پر آؤٹ ہو گئے اور پاکستان یہ میچ 41 رنز سے جیت گیا۔
ٹاس
آج میچ کا ٹاس متحدہ عرب امارات کے کیپٹن محمد وسیم نے جیتا تھا، وسیم نے دانشمندانہ فیصلہ کیا اور ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن لے کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوی دی۔
اوپننگ فلاپ، مڈل آرڈر بھی ناکام؛ ون ڈاؤن، ٹو ڈاؤن اور نائٹ واچ مین نے بچا لیا
پاکستان کے دونوں اوپنر آج کے میچ میں نہیں چلے، صٓئم ایوب پہلے اوور میں اور صاحبزادہ فرحان تیسرے اوور مین آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان اور کیپٹن آغا سلمان نے رن ریٹ بہتر بنایا لیکن سلمان 20 رنز اور رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

رضوان کے بعد وکٹین مسلسل گرتی رہیں، رن ریٹ مزید سلو ہو گیا اور پاکستان کی ٹیم سخت مشکلات میں گھری نظر آئی۔
حسن نواز، خوشدل ژاہ اور محمد نواز تین ، چار اور چار رنز بنا پائے۔
محمد حارث نے 18 رنز بنائے اور سب سے زیادہ قیمتی رنز نائٹ واچ مین شاہین آٖریدی نے بنائے۔ انہوں نے آخری اوور میں دو چھکے، ایک چوکا مار کر ٹیم سکور کو مقابلہ کرنے کے قابل بنایا اور اوور کی آخری بال پر رن آؤٹ ہو گئے۔
آج گرین شرٹس کی پلئینگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
امارات کے باؤلر جنید صدیق نے 18رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یو اے ای کی بیٹنگ
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

امارات اور عمان الیمینیٹ ہو گئے
ایشیا کپ میں آج گروپ اے سے پاکستان اور بھارت نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ عمان اور یو اے ای ٹرافی کی ریس سے باہر ہوگیا۔