ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات کےساتھ میچ میں پاکستان کو سخت کوشش کے بعد اہم کامیابی مل گئی

 متحدہ عرب امارات کےساتھ میچ میں پاکستان کو سخت کوشش کے بعد اہم کامیابی مل گئی

سٹی 42: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں پاکستان کو سخت کوشش کے بعد اہم کامیابی مل گئی۔

ایشیا کپ کے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے یبٹرز نے پہلے کھیل کر  20 اوورز میں 9 وکٹیں  گنوا کر  146 رنز بنائے تھے۔

یو اے ای کے اوپنرز نے پہلے دو اوورز میں 19 رنز بنا لئے اور بطاہر میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔ 

پاکستان کے باؤلر  شاہین آفریدی نے تیسرے اوور مین جو ان کا دوسرا اوور تھا، علی شان شرفو کو تیسری بال پر آؤٹ کر دیا۔ اس وقت  یو اے ای کا مجموعہ  21 رنز تھا۔ شرفو نے 8 گیندوں سے 12 رنز بنائے۔

شرفو کے بعد زوہیب خان کھیلنے کے لئے آئے۔ کیپٹن محمد وسیم نے سکور بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور زوہیب نےبھی ان کی مدد کی۔

پانچوین اوور میں ابرار احمد امارات کے کیپٹن وسیم کی وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔  اس وقت امارات کا سکور  35 رنز ہو چکا تھا اور ان کا رن ریٹ بدستور درکار رن ریٹ سے کافی بہتر تھا۔

چھٹے اوور مین کیپٹن نے بال صائم ایوب کو دی جنہوں نے  اوور کی تیسری بال پر زوہیب خان کو آؤٹ کر کے پاکستان کو مشکل صورتحال سے خاصی حد تک نکال لیا۔  6 اوورز کے اختتام پر امارات کا سکور 37 اور رن ریٹ کم ہو کر  6.34 ہے۔ اب امارات کو درکار رن ریٹ 7.76 ہے۔