سٹی42: اہشہا کپ کے کروشیل میچ میں ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اوہر تلے دو انہونیاں ہو گئیں۔ پاکستان کی کشتی ابتدا میں ہی مشکلات کے منجدھار میں پھنس گئی۔
پاکستان کے مایہ ناز اوپنر صٓئم ایوب آج ایک بار پھر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے،
یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں صائم ایوب نے پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ آج انہوں نے دوسری بال پر آؤٹ ہو کر اپنا گزشتہ ریکارڈ کچھ امپروو کیا۔ پہلے دو میچوں میں وہ پہلی پہلی بال پر آؤٹ ہوئے تھے۔
دوسری انہونی صاحبزادہ درحان نے کی جو تیسرے اوور میں 5 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ آؤٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔
ابتدائی تین اوورز میں انتہائی معمولی مجوعے کے ساتھ دونوں اوپننگ بیٹ ضائع کر چکنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کو ون ڈاؤن فخر زمان اور ٹو ڈاؤن سلمان آغا نے سنبھالا۔ سلمان آغا نے چوتھے اوور میں پہلا چوکا مار کر جمود کو توڑا اور فخر زمان نے پانچویں اوور میں مسلسل دو چھکے مار کر اعتماد بحال کیا۔
تین اوورز میں پاکستان کا مجموعہ صرف گیارہ تھا، پانچویں اوور کے خاتمہ پر یہ 31 ہو گیا۔
آج کا میچ جیتنے کی صورت میں گرین شرٹس سپر فور مرحلہ میں ایک بار پھر بھارت کے ساتھ ٹکرائیں گے۔
دس اوورز کے ؟خاتمہ پر پاکستان کا مجموعہ تھوڑا ہے۔ صرف 67 رنز بن پائے ہیں اور رن ریٹ 6.7 ہے۔
پاکستان کو جیتنے کے لئے محفوظ مجموعہ ترتیب دینے کے لئے باقی دس اوورز میں کم از کم 14 رن فی اوور کی اوسط کے ساتھ کھیلنا پڑے گا۔
اس وقت فخر زمان 35 اور کیپٹن سلمان آغا 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔
11 وین اوور میں کیپٹم سلمان آغا بھی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انہیں جنید صدیقی کی بال پر راشد نے کیچ آؤٹ کیا۔