ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی

 Mohsin Naqvi, Asia Cup, Pakistan Cricket Board, Shake Hand Controversy, city42

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے آج لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہا،  میچ ریفری پر ہمیں اعتراض تھا، اینڈی پائی کرافٹ نے ٹیم مینجر اور کوچ سے معافی مانگی ہے، ہم نے آئی سی سی سے  کہا ہے کہ ایک آزادنہ انکوائری کروائیں۔

 میڈیا  کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کو مشاورت کے لئے بلایا تھا، مجھے اُمید  ہےاب ہم کرکٹ پہ فوکس کریں گے، ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی۔

 محسن نقوی نے کہا، شائقین بھی ٹیم کو سپورٹ کریں، ہمارا سلیکٹرز کا اچھا پینل ہے، کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔ آئی سی سی سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انکوائری ہو گی تو آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہو گا۔