سٹی42: پاکستان کے ساتھ بھارت کے میچ میں بھارت کا چمچہ بننے والے آئی سی سی کے متنازعہ اور سازشی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آج پاکستان کی دبئی میں مصروف کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کی۔ اینڈی کے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا کیونکہ بھارت میں کچھ لوگ بھارتی ٹیم کے کپتان کو پاکستانی ٹیم کے کپتان کو نظر انداز کرنے کے مناظر کی فوٹیج حاصل کرنا چاہتے تھے تاکہ اسے بھارت کے اندر اپنے پست سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر سکیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس سازشی عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
اینڈی نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی، آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔
ائی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 17, 2025
اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار… pic.twitter.com/vyvUBsoSL6
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی، اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا، اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی، آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔