زراعت میں چین کی ترقی سے فائدہ اٹھائیں گے،محسن نقوی چین کی صوبہ ننشیا میں گفتگو

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چین کے صوبہ ننشیاپہنچ گئے۔ 
ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ایئر پورٹ پر وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی کا چینی صوبے ننشیا کے اعلی سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا ۔صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد بھی وزیر اعلی محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے ۔
محسن نقوی  نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے -  جبکہ چینی حکام  کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سرکاری وفد کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ۔پنجاب اور ننشیا کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع ملیں گے ۔وزیر اعلی محسن نقوی ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔