ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

 لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارانٹ گرفتاری لاہور ہائی کورٹ نے رہائی کے حکم کے باوجود سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کے کیس میں جاری کیے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کے باوجود لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے متعلقہ ایس پی اسلام آباد کو آئی جی کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ ایس پی کو آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا تحریری جواب مسترد کرتے ہوئے انہیں فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer