کمشنر لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ریونیو بڑھانے کے لیے ان ایکشن

کمشنر لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ریونیو بڑھانے کے لیے ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ریونیو بڑھانے کے لیے ان ایکشن، شہر کے پبلک مقامات اورپلازوں اور مارکیٹس کے اشتہارات سے ریونیو میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے گی، 224 شاہراہوں ،5ہزار چوراہوں ،16 سو پلازوں اور 10ہزار دوکانوں اشتہاری سائن بورڈ این او سی اور ٹیکس میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریونیو سےمتعلق فیصلہ کیا توکمشنر لاہور نے پی ایچ اے سے تفصیلات مانگ لیں، عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق این اوسی اور ٹیکس ریونیو لوکل گورنمنٹ وصول کرنے کے مجاز ہوں گی، ہائیکورٹ کےفیصلے کی روشنی میں لاہور سمیت صوبہ بھرکی کی 455 مقامی حکومتیں پبلک مقامات سے اشتہاری ٹیکس وصول کرنے کی مجاز ہوں گی۔

نو ڈویثرن کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو اشتہاری ٹیکس لاگو اور وصولی سے روک دیا گیا لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف کارپوریشنز افیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا، شہر میں اے بی سی کیٹگری روڈذ اور پسماندہ علاقوں میں بڑے چھوٹے سائن بورڈ اویزاں کرنے کا این او سی میٹروپولیٹن کارپوریشن فراہم کرے گی ۔

مراسلے میں کہا گیا کہ  پی ایچ اے قانونی طور پر ٹیکس وصول کرنے کی اتھارٹی نہ ہے،  2019شیڈول پانچ کے پارٹ ٹو اور تھرڈ شیڈول پارٹ ٹو ، دفعہ21کے مطابق اشتہاری این او سی فراہم کرنے کی مجاز لوکل گورنمنٹس ہیں ، لاہور سمیت صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹرز ڈائریکٹرز جنرل پی ایچ اے سے فوری میٹنگز کریں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اشتہاری ٹیکس کی مد میں تخمینہ کو دہرایا جائے ، میٹنگز میں بورڈ ٹیکس لاگو اور وصولی کے طریقہ کار کو وضع کر کے میٹنگ منٹس محکمہ بلدیات کو ارسال کئے جائی،  کمشنر لاہور ڈویثرن و ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار گھمن نے ڈی جی پی ایچ اے سے تفصیلات مانگ لیں ، شہر میں پی ایچ اے کے پاس اشتہاری بورڈز کی فہرستیں بھی مانگ لیں، شہر میں وی ائی پی شاہراہوں اور تمام روڈز سے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کمشنر لاہور ڈویثزن سے مشروط ہو گا۔

Shazia Bashir

Content Writer