علی عباس: عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر دسمبر میں تین میگا پروگرام پر قرضہ منسوخ کرنےکا عندیہ دے دیا، عالمی بینک نے وفاق کو مراسلہ لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کہا ہےکہ دسمبر میں کروڑوں مالیت کے منصوبوں پر مزید قرض دینے کا معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے، مراسلے کے مطابق پنجاب حکومت نے پراجیکٹس میں عالمی بینک کو مایوس کیا۔ عالمی بینک کی جانب سے فلڈ مینجمنٹ پروگرام کو ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، پی ڈی ایم اے اتھارٹی کی ناقص کارگردگی پر بھی عالمی بینک کے تحفظات سامنے آئے ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو متعدد بار کارگردگی بہتر کرنے کے لیے کہا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔
دوسری جانب عالمی بینک نےاستدعا کی ہے کہ وفاق پنجاب حکومت کو دیئے گئے قرض پر آڈٹ رپورٹ بھی بنوائے جس میں خصوصی طور خریداری کے معاملات کی جانچ پڑتال کی جائے۔ دوسری جانب چیئرمین پی اینڈ ڈی نے عالمی بینک کے مراسلے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔