ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کیخلاف قرارداد جمع

ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کیخلاف قرارداد جمع
کیپشن: Dangue
سورس: Shazia Bashir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا نے جمع کرائی، قرداد میں کہا گیا کہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملوں نے تبدیلی کے جھوٹے دعویداروں کی قلی کھول کر رکھ دی، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے صوبےکی عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

عوام عدم تحفظ کا شکارہیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے اس مرض پر قابو پایا تھا، پنجاب کی عوام آج بھی شہباز شریف کے دور کویاد کررہی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب ملک سے باہر ہیں جو کہ موجودہ حکمرانوں کی بے حسی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حکومت دکھاوے کی کارروائیوں کی بجائے ن لیگ جیسی ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے، قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کودور کیا جاسکے۔

Shazia Bashir

Content Writer