ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آٹھ سال کے وقفے کے بعد اب عوام لاہور میں زرافہ دیکھ سکیں گے

Maryam Nawaz , X post, City42 , Lahore Zoo , Lahore Safari Park
کیپشن: file photo ساؤتھ افریقہ سے قطر ائیرویز کی سپیشل فلائٹ سے کراچی اور وہاں سے ٹریلرز کے ذریعہ لاہور لائے گئے زرافے، لاہور سفاری پارک میں  اپنے ٹھکانے پر۔ اب ان مین سے دو کو مال روڈ والے زو بھیج دیا گیا ہے، باقی سفاری پارک میں رہ رہے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آٹھ سال کے وقفے کے بعد اب عوام لاہور میں زرافہ دیکھ سکیں گے۔

جنوبی افریقہ سے پرائیویٹ کمپنی کے منگوائے ہوئے زرافے لاہور کے سفاری پارک میں کورنٹینا پیریڈ مکمل کر کے پبلک کے سامنے آ گئے۔

امپورٹ کئے گئے زرافوں کی تعداد آٹھ ہے، ان کو لاہور سفاری میں کورنٹینا کا دو ہفتے کا دورانیہ الگ تھلگ رکھ کر مکمل کروایا گیا، اب ان میں سے دو کو  مال روڈ پر لاہور کے زو مین بھیج دیا گیا ہے اور باقی  جلو کے قریب واقع لاہور سفاری  پارک مین پبلک کے دیکھنے کے لئے  پیش کردیئے گئے ہیں۔ 

لاہور زو میں زرافوں کے جوڑے کی منتقلی کی پبلک کو اطلاع وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک ایکس پوسٹ کے ذریعہ دی۔ 

مریم نواز نے اپنی پوسٹ میں لکھا: لاہور چڑیا گھر میں افریقہ سے امپورٹ کئے گئے  زرافوں کی آمد سے ویران پڑے انکلوزر کی رونق بحال ہو گئی۔
تین سال پہلے لاہور زو میں ایک نر زرافے کے مرنے کے بعد اسکی ساتھی مادہ اکیلی رہ گئی تھی۔
سفاری پارک میں پہلی مرتبہ بچوں کی زرافے دیکھنے کی خواہش اب پوری ہوگی۔ 
 چڑیا گھروں کے ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے عائدجانوروں کی امپورٹ پر دوسالہ پابندی بھی اٹھالی گئی ہے۔
زرافوں کی آمد پنجاب وائلڈ لائف پر عالمی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے ۔
اٹھارہ ماہ سےوائلڈ لائف کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق تاریخی اصلاحات ، انتظامات کئے گئے ہیں ۔
اب لاہور زو اور سفاری پارک میں زرافے کو دیکھ کے بچوں کی خوشی دوبالا ہوں گی۔


یہ سب باتیں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتائی ہیں۔ ان کی پوسٹ کو ان کے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔