ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسر ڈی آئی جی کامران عادل ایک اورکیس میں عدالتی معاون مقرر

 پولیس افسر ڈی آئی جی کامران عادل ایک اورکیس میں عدالتی معاون مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے پولیس افسر ڈی آئی جی کامران عادل کو ایک اور کیس میں بھی عدالتی معاون مقرر کردیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ نے انہیں غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں شواہد اکٹھا کرنے اور پراسیکیوشن کے طریقہ کار سے متعلق اہم کیس میں عدالتی معاون مقرر کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم ایاز عادل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈی آئی جی کامران عادل کو بطور عدالتی معاون نامزد کیا۔ عدالت نے انہیں 24 اکتوبر کو کیس میں معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمہ غیرت کے نام پر قتل کے ایک حساس واقعے سے متعلق ہے، جس میں عدالت نے پولیس تفتیش اور شواہد کے معیار پر قانونی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے سینئر افسر کی معاونت کو ضروری قرار دیا۔ڈی آئی جی کامران عادل اس سے قبل بھی لین دین کے تنازعات اور پولیس تفتیش کے معاملات میں لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی معاون کے طور پر اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی مختلف اہم نوعیت کے پولیس کیسز میں عدالتی معاونت کا اعزاز حاصل کیا، جہاں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قانونی فہم اور غیر جانبدار تجزیہ کو سراہا گیا۔پولیس سروس کے ایک باوقار افسر کے طور پر ڈی آئی جی کامران عادل کی عدالتی معاونت نہ صرف پولیس تفتیشی عمل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے بلکہ قانون کے نفاذ میں شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کے فروغ کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer