عرفان ملک:لاہور سمیت 10 حساس اضلاع کے جرائم پیشہ گینگز کے خلاف آپریشن، پنجاب حکومت نے جدید آپریشنل گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
کچامیں کارروائیوں کیلئے مارٹر گولے ، گرنیڈ پھینکنے والے کواڈکاپٹرزخریدنےکی منظوری دی گئی، کچامیں استعمال کے لیے 4 آرمرڈ سرویلنس گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔
ایڈوانس گیجٹری کی حامل 10 کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا، گاڑیاں جرائم کے لحاظ سے حساس قرار دیئے 10 اضلاع کو دی جائیں گی۔
لاہور میں متحرک گینگز کی نشاندہی کمانڈ اینڈ کنٹرول سرویلنس گاڑیوں سے ممکن ہوسکے گی، تمام آپریشنل گاڑیوں کے لیے 1680 ملین کے فنڈز کا تخمینہ لگالیا گیا۔
پہلےمرحلےمیں980ملین کےفنڈزجاری ہوں گے، جدید آپریشنل گاڑیاں محراب محفوظ پنجاب مشن کے تحت خریدی جائیں گی۔