(ویب ڈیسک) حماس نے 21 سالہ قید اسرائیلی لڑکی کے علاج کی ویڈیو جاری کردی ۔
7 اکتوبر کو اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملہ کرنے والی مزاحمتی تنظیم حماس، جس نے ابھی تک اسرائیلی فوجی و پولیس اہلکاروں سمیت 1200 سے زائد مار ے اور سیکڑوں زخمی کیئےاور 100 سے زائد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بناکر غزہ لے آئےہیں ۔
حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اب تک ہزاروں ٹن بارود محصور غزہ پر گراچکا ہے،اسرائیلی بمباری میں ایک ہزار فلسطینی بچوں سمیت 2900 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف حماس نے اپنی قید میں موجود اسرائیلی لڑکی کے علاج کی ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں شوہم سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ میا شیم نے بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور میرا بازو زخمی تھا جس کی سرجری کردی گئی ہے،قیدی لڑکی نے بتایاکہ مجھے اچھے حالات میں رکھا گیا ہے، کھانا، پانی، اور دیگر ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔