ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر،طلباء کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

طلباء سکواڈ،پنجاب فوڈ اتھارٹی،دودھ ٹیسٹ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دودھ کے نام پر بیماریاں بانٹنے والے مافیا کے خلاف سٹوڈنٹ سکواڈ تیار،اتھارٹی نے دو سو طلباء پرمشتمل پہلا دستہ تیار کرکے ٹریننگ کا عمل مکمل کرلیا،فوڈ اتھارٹی کے ایمبیسڈر گھر گھر جا کر دودھ ٹیسٹ کریں گے۔
دودھ کے نام پر بیماریاں بانٹنے والے مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سٹوڈنٹ سکواڈ میدان میں آگیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایمبیسڈر گھر گھر جا کر دودھ ٹیسٹ کریں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایمبیسڈر پروگرام میں شامل 200 سے زائد طلباء نے ٹریننگ کا عمل مکمل کرلیاہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پی ایف اے ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد دی۔ مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ایمبسیڈرز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف آگاہی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔ ڈیری فوڈ ٹیکنالوجسٹ نے طلباء کو دودھ ٹیسٹ کرنے کا عملی طریقہ سمجھایا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 200 طلباء شامل کیےگئے ہیں، اس تعداد میں بتدریج اضافہ کریں گے۔