(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو لے کر جا رہا تھا جو ممکنہ طورپر تکنیکی خرابی کے باعث ریاست اترکھنڈ میں اڑان بھرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سات افراد سوار تھے، جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔